گندم کی فصل میں نوکیلے اور چوڑے پتے والی جڑی بوٹیاں پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ سلفون میں شامل فعال جزو سلفوسلفیوران گھاس نما اور چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ سلفون کو پہلے پانی کے بعد وتر (ایسا وتر جس میں اسپرے مین یا ٹریکٹر آسانی سے چل سکے) پر اسپرے کی سفارش کی جاتی ہے۔