ڈارسن سویابین، کینولا اور مونگ پھلی کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مفید زہر ہے۔ ڈارسن میں فعال جز ’’کوزیلافاپ پی ایتھائل‘‘ وسیع الاثر شامل ہے جوکہ کھیت اور باغات میں اُگنے والی مختلف اقسام کی گھاس نما جڑی بوٹیوں کو اُن کے اُگتے ہی تلف کردیتا ہے۔ ڈارسن اپنی سرائیت پذیری اور مخصوص دائرہ عمل سے فصل میں غیر ضروری گھاس نما جڑی بوٹیوں کے پتوں اور جڑوں میں جذب ہوکر ان کا خاتمہ کردیتی ہے۔